Altaf Hussain Timeline
16 نومبر 2019
الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپنے اور قریبی ساتھیوں کے لیے پناہ کی درخواست کی
01 نومبر 2019
نفرت انگیز
تقریر، لندن عدالت سے بانی متحدہ کی ضمانت میں پھر توسیع
الطاف حسین
کی ضمانت میں 20 مارچ 2020 تک توسیع کردی گئی ان کی ضمانت کے دوران ضمانت کی شرائط بدستور
برقرار رہیں گی۔
10 اکتوبر
نفرت انگیز تقریر بانی متحدہ پر دہشتگردی کا مقدمہ
گرفتاری کے بعد مشروط رہائی
عدالت نے ہر وقت ٹیگ لگانے کا حکم دے دیا
نقل وحرکت پر پابندی
12 ستمبر
2019
بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں لندن پولیس نے پھر انٹرویو کیلئے طلب کیا۔
پاکستان سے مزید شواہد ملنے کے بعد لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم سے نئے سوالات کیے ،
11 جون 2019
لندن
میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کرلیا
گیا ،پولیس کو جواب دینے سے انکار، ایک روز بعد ضمانت پر رہاکردیاگیا
07 اپریل 2019
برطانوی پولیس افسران کی ٹیم متحدہ
قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات کے
سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئی
08 فروری 2018
،
الطاف حسین کو پاکستانی عدالت میں پیش ہونے کا حکم ، برطانوی اخبار نے اشتہار جاری
کردیا
07 فروری 2017
، پاکستان
میں دہشت گردی سمیت کئی مقدمات میں مطلوب متحدہ بانی کے الطاف حسین کے
گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری
دے دی
10 ستمبر 2016
لندن ، الطاف
حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز،
پاکستان کا ریفرینس میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے
25 اگست 2016
کراچی اور حیدرآباد سے
الطاف حسین کی تصاویر اتار لی گئیں دفاتر مسمار، مکا چوک نام تبدیل کرکے لیاقت چوک
رکھ دیا گیا ۔۔
فاروق ستار کا الطاف حسین سے مکمل لا تعلقی
کا اعلان ایم کیوایم کے ائین میں ترمیم کی جائے گی
الطاف حسین کا نام ایم کیوایم کے
آئین اور جھنڈے سے نکال دیا گیا
الطاف حیسن کے خلاف ریفرینس برطانیہ
ارسال تقریر کا متن اور تشدد پر اکسانے کے ثبوت فراہم کردیے
22
اگست 2016
الطاف حسین نے کراچی میں اپنی جماعت کے کارکنان
سے ایک ٹیلی فونک خطاب میں پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد مشتعل
کارکنوں نے اے آروئی نیوز کے دفتر پر حملہ کردیا
12 مئی 2016
ایم
کیوایم کے قائد الطاف حسین پارٹی قیادت سے دست بردارہوگئے ، پارٹی معاملات فاروق
ستار کے سپرد۔۔
01
فروری 2016
الطاف حسین کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنا پر لندن میٹروپولیس
نے منی لانڈرنگ کیس خارج کردیا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
05 دسمبر
2015
عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے نے الطاف حسین کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا۔۔
12 اکتوبر
2015
12، الطاف حسین پر اشتعال
انگیز تقریر کا جرم ثابت ،،، گلگت کی عدالت نےاکیاسی سال قید،،،چوبیس لاکھ جرمانے
اور جائیداد ضبط کرنےکاحکم دے دیا
05 اکتوبر
2015
، ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کی سینٹرل پولیس اسٹیشن لندن میں
پیشی،،، میٹروپولیٹن پولیس کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش،،، ضمانت میں 4 ماہ کی
توسیع، چوتھی بار توسیع کی گئی ۔۔۔
07 ستمبر
2015
الطاف حسین کی تقاریر، سرگرمیاں اور تصاویر ٹیلی کاسٹ اور شائع نہ
کی جائیں ،،، لاہور ہائی کورٹ کا حکم ،،،پیمرا نے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹی
فیکیشن جاری کردیا ۔۔۔
02 اگست 2015
الطاف حسین کا دشمن ملک سے مدد
کامطالبہ اور فوج مخالف تقاریر، ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے وزیرداخلہ چوہدری نثار
نے توہین آمیز خطاب کامعاملہ برطانیہ کےسامنےاٹھانے اور قانونی کارروائی کا اعلان
کردیا،
16 جولائی 2015
،اشتعال انگیز
بیان پرالطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کےخلاف کراچی سمیت ملک بھرمیں مقدمات
درج ،، سو سے زائد ایف آئی آر درج کرلی گئیں،،،
جولائی 2015
منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین سے کی تیسری پیشی
ہوئی ضمانت میں پانچ اکتوبر تک توسیع کردی
گئی
01 مئی 2015
الطاف
حسین کابیان غیر ضروری اوربے ہودہ ہے ،،، قانونی چارہ جوئی کریں گے،،، ترجمان پاک
فوج کا اعلان
،الطاف حسین کے بیان پرحکومت کا اظہار تشویش ،،، نفرت
انگیزتقریرنشر کرنے پر پیمراکاچودہ ٹی وی چینلز کونوٹس،
14 اپریل 2015
لندن ، اسکاٹ لینڈ ، منی لانڈرنگ کیس
میں الطاف حسین سے کی دوسری پیشی ، ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی
18
مارچ 2015
وزیر داخلہ
نےبرطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین سے متعلق ضروری مواد فراہم کر دیا ہے ،
الطاف حسین کا خطاب روکنے کیلئے حکومت کا برطانوی حکام کو خط،،
09
فروری 2015
عمران خان کا الطاف حسین کے خلاف بیان ، زہنی مریض ہیں ایم
کیوایم اپنے آپ کو الطاف حسین سے علیحدہ کرے ،
ایم کیوایم کا سخت احتجاج ریلی
۔ الطاف حسین نے تحریک انصاف اور
شیریں مزاری سے ناشائستہ الفاظ پر معافی مانگ لی
27 نومبر 2014
بحریہ ٹاون ، ملک ریاض کا نائن زیرو کا دورہ ، الطاف حسین کے نام حیدرآباد
میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان
06 اکتوبر 2014
پیپلزپارٹی
اورایم کیوایم پھر آمنے سامنے، بلاول بھٹونےخبردار کیا ہے کہ انکل الطاف نامعلوم
افراد کوسنبھالیں ، کارکنوں کوآنچ آئی تولندن میں جیناحرام کردونگا ، ایم کیوایم
نے بلاول کےبیان کو کھلم کھلادھمکی قراردیدیا ، الطاف حسین نے سیکیورٹی کیلئےلندن پولیس سے رابطہ کرلیا
03 جون 2014
،ایم
کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں لندن سے پہلی بارحراست میں لے
لیاگیا،ضمامت ملنے پر 14 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ایم کیوایم کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پرچار روز تک دھرنا
تین
دن حراست میں رکھنے کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کردیا گیا
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی
اسی
کیس میں سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور محمد انور بھی لندن میٹروپولیٹن پولیس کے زیر
تفتیش ہیں،،
14 اپریل 2014
الطاف حسین نے
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی ۔۔
30 جنوری 2014
الطاف حسین کے خلاف بی بی سی ڈاکیومنٹری نشر۔۔۔عمران فاروق کے
مبینہ قاتلوں کاشف خان اور محسن علی تک رسائی کیلئےبرطانوی اداروں کاپاکستانی حکام
سےرابطہ
23جولائی 2013
عمران خان نے تحریک
انصاف کراچی کی عہدے دار زہرا شاہد کے قتل کا زمہ دار ایم کیوایم کے قائد الطاف
حسین کو قراردے دیا
ایم کیوایم نے
الطاف حسین پر الزام تراشی پر عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ
میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
19مئی 2013 کو
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی رہنما زہرہ شاہد کا قتل کیا گیا۔۔۔زہرہ شاہد کا قتل
این اے 250 کے ری پولنگ کے دن کیا گیا۔۔۔
11 جولائی
2013
لندن پولیس نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور تشدد پر
اکسانے کے خلاف تحقیقات شروع کردیں
20 جون 2013
برطانوی پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی
، برطانوی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میری جان لے سکتی ہے ،
الطاف حسین
22
مئی 2013
برطانوی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف باقائدہ تحقیقات کا
آغاز کردیا
01 اکتوبر
2012
صدر زرداری کی لندن
میں الطاف حسین سے ملاقات
13 جولائی 2011
زوالفقار مرزا کے بیان آفاق
احمد مہاجروں کے اصل لیڈر اور الطاف حسین بھگوڑا ۔۔۔بیان پر کراچی میں ہنگامہ
آرائی ۔۔۔
14، زوالفقار مرزا کے بیان پر ہنگامہ آرائی ۔
ایم کیوایم کی ہڑتال ، 15 ہلاک 40 گاڑیاں نزر آتش۔۔
19 مارچ 2011
الطاف حسین کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ
16 ستمبر 2010
عمران فاروق کو لندن میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا
13جون 2007
عمران خان نے الطاف حسین کے خلاف دستاویزات اسکاٹ
لینڈ یارڈ پولیس کے حوالے کردیں
ایم کیوایم
نے عمران خان کی نا اہلی کے خلاف ریفرینس جمع کرادیا ، متحدہ کے خلاف عمران کا
ساتھ دیں گے ، نواز شریف
الطاف حسین نے کراچی
یونیورسٹی سے اردو بولنے والے طالب علموں کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا۔ اور
گیارہ جون 1978 کو آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی داغ بیل ڈال
دی۔۔۔ اور الطاف حسین نے
ساتھیوں سے مل کر 18 مارچ 1984 کو مہاجر قومی موومنٹ کی بنیاد ڈال دی۔۔ جسے
چھبیس جولائی 1997 کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا گیا۔۔۔۔۔
ء 1991میں الطاف حسین کے اوپر ہونے
والے ایک ناکام قاتلانہ حملے کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنوں نے انہیں
برطانیہ بھیج دیا اس وقت سے وہ لندن میں ہی رہتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت
کر رہے ہیں۔ 2001ء دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد الطاف حسین نے برطانوی وزیر اعظم
کے نام خط میں سندھ کے شہروں اور دیہات میں جہادی عناصر پر معلومات برطانیہ کو دینے
کی پیش کش کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اپنے آپ کو شریک بتایا
الطاف حسین کو 2002 میں برطانوی شہریت مل گئی
جون 2013ء میں متحدہ کے رہنما عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کے سلسلہ میں
برطانوی پولیس نے الطاف حسین کے گھر چھاپہ مارا، جس کے بعد الطاف حسین نے تفتیش
مکمل ہونے تک جماعت کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
مگر اگلے ہی روز کارکنان اور عوام کے شدید رد عمل اوراصرار پر استعفی
واپس لے لیا۔ چھاپے کی خبر پاکستان اخبارات میں چھپی اور خود الطاف حسین نے اس کا
انکشاف کیا۔ الطاف نے شکایت کی کہ پولیس ان کے گھر اور دفتر سے کچھ رقم لے گئی ہے
اور پیسہ دھلائی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کر رہی ہے۔ بی-بی-سی 2 نے تفتیش
کے متعلق چھوٹا سا پروگرامنگ پیش کیا
بعد میں ایم کیو ایم کی قانونی ٹیم کی طرف سے نوٹس دیے جانے پر بی بی
سی نے تفصیلات نشر کرنے کا ارادہ ترک کر دیا الطاف حسین کے بھتیجے کو تھوڑی مدت
گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا۔
پاکستان اور برطانیہ دونوں میں الطاف حسین کیخلاف قتل کے متعدد مقدمات
بھی درج ہیں جن میں عمران فاروق قتل کیس،ظہرہ شاہد قتل کیس اور عظیم طارق قتل کیس
سب سے متحرک مقدمات ہیں
Altaf Hussain Timeline
Reviewed by News Archive to Date
on
June 13, 2019
Rating:
No comments