December 2017 دسمبر دوہزار سترہ کی اہم خبریں
01، پشاور میں عید میلاد النبی پر دہشت
گردی 9 افراد جاں بحق 30 زخمی دہشت گرد
ہلاک
دہشت گرد ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت کے دفتر میں داخل ہوئے ہاسٹل میں موجود طلبا پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے پولیس کی فوری کارروائی
دہشت گرد حملے کی ویڈیو بناتے رہے ، حملہ افغانستان سے کیا گیا، فوجی ترجمان
02، جسے عوام پلس کریں وہ
مائنس نہیں ہوگا، نوازشریف کا کوئٹہ میں خطا ب
02، تحریک لبیک جلالی گروپ نے لاہور میں دھرنا ختم کرد یا
03، نواز شریف ملک تقسیم کرنیکی کوشش کررہے ہیں ، عمران خان
کا چشتیاں میں خطاب
03، سی ویو پر معمولی تنازع پر فاءرنگ سے نوجوان جاں
بحق ایک زخمی
03،امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس پاکستان پہنچ گئے
04، بھارتی اداکار ششی کپور چل بسے
04، کوشش ڈبل کریں امریکی
وزیردفاع جمیز میٹس، حصے سے بھی زیادہ کرچکے ، پاکستان
04، غیر معیاری پانی کی فراہمی پر وزیراعلی اور مصطفی کمال طلب
04 دسمبر 2017
نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد ، حسین اور حسن اشتہاری قرار ، نیب کورٹ ٹرائل جاری رکھے ، نواز شریف کو ایک ہفتے کا استشنی
نوازشریف نویں مرتبہ احتساب عدالت پہنچے ۔۔۔مریم نوازگیارہویں مرتبہ احتساب عدالت پہنچیں
مجھے نکالنے والے جج خود صادق امین نہیں ، انھوں نے طے کرلیا ہے مجھے سزا دینا ہے ، حالات کا مقابلہ کرونگا، گھبرانے اور ملک چھوڑ کر جانے والا نہیں ، عمران کیس میں بھی مجھے ہی نااہل کیا جائے گا، نوازشریف05، پیپلز پارٹی کا 50 واں یوم تاسیس ، نواز جمہوریت اب نہیں بچائیں گے تبدیلی صرف ووٹ سے آ ئیگی ، آصف زرداری ، مزہبی شدت پسندی نہیں آنے دیں گے
05، سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ جاری کردی گئی ،
پنجاب حکومت کے معصوم ہونے پر شبہ ہے ، فائرنگ کا حکم کس نے دیا پولیس بتانے کو
تیار نہیں حکومت کی لاپرواہی نظر آتی ہے تحقیقات کے لیے مکمل اختیارات نہیں دیے
گئے ، نجفی کمیشن کی رپورٹ
06، وزیراعلی سندھ
10 دن میں آلودہ پانی کے مسئلے کا حل بتائِیں ، سپریم کورٹ
06، ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی داراحکومت
مان لیا پاکستان سمیت مسلم ممالک اور دنیا بھر میں شدید مزمت
06، خواجہ حمید الدین کا رانا ثنا اللہ کے استعفی پر ن لیگ
سے علیحدگی کا اعلان
06، میئر لندن کی لاہورآمد ، بھارت سے صلح کراسکتا ہوں ،
پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے ، صادق خان
07، ٹرمپ کے فیصلے پر دنیا بھر میں احتجاج مظاہرے سلامتی
کونسل کا اجلاس طلب
07، آصف زردای کی طاہر القادری سے ملاقات شہباز شریف کے
استعفی کا مطالبہ
07، میئر لندن صادق خان کی کراچی آمد ، مزار قائد پرحاضری
08،ایم کیوایم پاکستان کا حیدر آباد میں جلسہ ، سندھ کی
تقسیم نہیں چاہتے ، دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے فاروق ستار
08، دنیا بھر میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری پاکستان میں بھی
مظاہرے
قومی اسمبلی میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور
08، حماد صدیقی کو عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کردیا
08، سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ بحال کردیا،
پنجاب حکومت کو 31 شرائط کے ساتھ کام کرنے کی اجازت
09، طاہرالقادری سے تحریک انصاف اور پی ایس پی وفود کی
ملاقاتیں
10، چاہ بہار بندر گاہ افتتاحی تقریب ایرانی صدر کے ساتھ
حاصل بزنجو کی موجودگی بھارت کے لیے ،پیغام ، پورٹ پاکستان کے خلاف استعمال نہیں
ہوگی
10، فیصل آباد میں حمید الدین سیالوی ختم نبوت کانفرنس ، ن لیگ کے 5 ارکان مستعفی
رانا ثنا اللہ کے بیان پر دو ایم این ایز غلام بی بی بھروانہ ، نثار جٹ ، تین ایم
پی ایز غلام سیالوی ، مولانا رحمت اور محمد بلوچ نے احتجاجا استعفے سیالوی کو
دیے
دیے
10، سابق چیرمین نیب کو نہیں چھوڑونگا، ڈپٹی کمشنر
شیخوپورہ کیا شہباز شریف تمہار باپ ہے ، عمران خان
10، ڈکیتی ڈرامہ نکلی ، سگی بہن نے منگیتر سے
ملکر بہن کو مار ڈالا
ا11، قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل زیر بحث نہ لانے پر
اپوزیشن کا ہنگامہ اسپیکر ڈائس کا گھیراو ایجنڈے کی کا پیاں پھاڑ دیں
11، حدیبیہ پیپر کیس ، سپریم کورٹ نے نیب کی
التوا کی درخواست مسترد کردی ، پاناما فیصلے میں حدیبیہ کیس پر کچھ نہیں کہا گیا،
ریفرنس نیب نے اپنے رویے سے ختم کرایا ، ہائی کورٹ کالعدم کریں پھر بھی کیس بحال
نہیں ہوگا، کرپشن کرپشن کہنے سے کرپشن ثا بت نہیں ہوتی ، شواہد دکھائیں ، عدالت
ا11، اسحاق ڈار نیب ریفرینس کیس ، عدالت نے اشتہاری قرارد ے
دیا، تین روز میں پیش ہونے کا حکم
11، شریف فیملی کیس، دو شہادتیں ریکارڈ، مزید دو گواہان طلب
،
نوازشریف اور مریم 19 دسمبر کو طلب کرلیا گیا
11 دسمبر
سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم
نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد
بشیر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔
کیپٹن صفدرعدالت میں
پیش ہو گئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز استثنیٰ کے
باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی ٹیم اور استغاثہ کے گواہ ملک طیب بھی عدالت
میں موجود ہیں۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہ ملک طیب پر جرح کی
اس سے قبل 4 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے خلاف
نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔
نوازشریف کی جانب سے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی
تھی جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ
نے سماعت کی تھی
سابق وزیراعظم کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کم از کم
دو نیب ریفرنسز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنسز کو یکجا کیا
جائے، عدالت نے تئیس نومبر کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
جسے آج سنادیا گیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے
درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کی استدعا مسترد کردی تھی۔
11، کراچی ، بلاول ہاوس کے سامنے گنے کا کاشتکاروں کا
مظاہرہ ، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
ا12، قومی اسمبلی میں فاٹا بل نہ لانے پر اپوزیشن کا پھر
واک آوٹ
12، نئے بھارتی کمشنر اجے بساریا پاکستان پہنچ گئے ، دوستی
کا رشتہ مظبوط کرنے آیا ہوں
12، فاٹا اصلاحات ، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں لانگ
مارچ 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن
12، وزیراعظم شاہد خاقان او آءی سی اجلاس میں شرکت کے لیے
ترکی پہنچ گئے
12، جامعہ کراچی میں رقم لیکر طلبا کو پاس کرنے کا انکشاف
12، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے
سیکنڈ لیفٹنٹ عبدالمعید ،
اور سپاہی بشارت جاں بحق
12، ڈالر ریکارڈ مہنگا ہوگیا، 112 روپے کا ہوگیا ، تین دن
میں 7 روپے کا اضافہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل ہوگئی ،
پاکستان میں شدید مہنگائی کا خدشہ
12، حسن ، حسین نواز کے خلاف شہادتوں کے لیے نیب ٹیم لندن
پہنچ گئی
13، دنیا بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرے او
آئی سی
13، نیب نے روفی بلڈرز کے دو مالکان بھائِیوں کو گرفتار
کرلیا
13، کلبھوشن کیس ، پاکستان نے عالمی عدالت میں جواب جمع
کرادیا
13، لگتا نہیں حکومت مدت پوری کرے گی ، جو ہورہا ہے 2002
اور 2008 میں بھی نہیں ہوا، استعفے آسکتے ہیں گریٹر پلان بنتا نظر آرہا ہے باخبر
ہوں ، انٹرویو
14، خطرے کی اسلام آباد کی فضاوں میں محسوس کررہا ہوں ، ایاز صادق
14، اسحاق ڈار کو انٹرپول کے زریعے واپس لانے کا فیصلہ
14،احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد
اثاثے بنانے کے ریفرنس میں استغاثہ کے مزید پانچ گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت
پیر 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے حاضرنہ ہونے پر اسحٰق ڈار
کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اورضامن احمد علی قدوسی کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا
عمل شروع کرنیکاحکم دیدیا۔ جمعرات کو فاضل عدالت نے نجی بینک کے منیجر آپریشنز
عظیم خان کا بیان قلمبند کیا،
15، سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل قرار دے دیا،
جہانگیر ترین نااہل قرار
پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا
ا15، سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس دوبارہ
کھولنے کے لیے نیب کی درخواست مسترد کردی
15، مہاجر قومی موومنٹ کا حیدر آباد میں جلسہ ، آفاق احمد
کا خطاب ، آئندہ الیکشن میں تمام حلقوں سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان ،
16،کسی پلان کا حصہ نہیں ، ہم پر دباو ڈالنے والا
پیدا نہیں ہوا، نیت پر شبہ نہ کریں فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں چیف جسٹس ثاقب نثار
کا جودیشل اکیڈمی سے خطاب
16، جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے استعفی دے دیا،
کام جاری رکھیں عمران خان
16، نیازی سروس کا عمران نے خود اعتراف کیا ویڈیو بیان دیکھ
سکتے ہیں ، انکی صفائی بنچ نے پیش کی ، نواز شریف
17، کوئٹہ چرچ پر حملہ 9 افراد جاں بحق ، اتوار
کو دعائیہ تقریب میں نشانہ بنایا گیا 2
خودکش بمبار مارے گئے 2 فرار، ایک حملہ آور گیٹ پرمارا گیا دوسرے نے احاطے میں خود
کو اڑالیا
17، ترک
صدر رجب طیب ایردوان نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر کےمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل
کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہت جلدمقبوضہ
مشرقی بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا
17، کراچی ، جماعت اسلامی کا حسن
اسکوائر پر بیت المقدس ملین مارچ
18، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ، ہر سال بڑی
رقم دی جاتی ہے ٹرمپ
18، نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب
عدالت میں اسحاق ڈار کی تنخواہ اور مراعات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے۔ ،سماعت کے
دوران استغاثہ کے گواہان نجی بینک افسر فیصل شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن قمر
زمان اور ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔فیصل شہزاد
نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں
18، کراچی
میں 5 سال بعد موسم سرما کی باقا دہ بارش، 7 سال بعد ژالہ باری
19، ججز نے لاڈلے کو چھوڑ دیا، سکھا شاہی نہیں چلے گی ،
پہلے عدلیہ اور عدل کے لیے تحریک چلائیں گے ، پاگل یا بھیڑ بکریاں نہیں جو ایسے
فیصلے قبول کریں ترازو انصاف کا ہونا چاہیے تحریک انصاف کا نہیں ،جس منتخب
وزیراعظم نے کوئی غداری نہیں کی اسے اٹھا کر پھینک دیا ، نواز شریف
19، بروقت انتخابات کی راہ ہموار، سینٹ سے بھی حلقہ بندی
ترمیمی بل منظور
19، سیاستدان فوج کو موقع نہ دیں ، آرمی چیف ، صدارتی نظام
ملک کو کمزور کرتا ہے فوجی افسر دستخط نہ کرتا تو دھرنا ختم نہ ہوتا ، کچھ لوگ خود
غائب ہوکر لاپتہ ظاہر کرتے ہیں ، آرمی چیف کی پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹر کی دفاعی
کمیٹی کو بریفنگ
19، پاکستان کو امریکا سے پیسے نہیں قربانیوں کا اعتراف
چاہیے ، میجر جنرل آصف غفور
19، شریف خاندان سے متعلق دستاویزات کی فراہمی سے برطانیہ
سوئیزرلینڈ کا اظہار معزوری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر19
سماعت کے دوران ہِل میٹل سے مریم
نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی رقوم کا ریکارڈ جب کہ قطری شہزادے کی جانب سے
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو لکھے جانے والے خطوط کی کاپیاں بھی عدالت میں
پیش کردی گئیں۔
احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم
نوازشریف کی کریڈٹ انٹریز کا اصل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
منگل کو ہونے والی سماعت کے دوران
ہِل میٹل سے مریم نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی رقوم کا ریکارڈ جب کہ قطری
شہزادے کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو لکھے جانے والے خطوط کی
کاپیاں بھی عدالت میں پیش کردی گئیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے دو گواہوں
کے طلبی کے سمن جاری کردیے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم
نوازشریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر
تین ریفرنسز کی سماعت آئندہ سال دوجنوری
تک ملتوی کردی گئی ہے۔
منگل کو ہونے والی سماعت پر نواز
شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین کے ہمراہ احتساب
عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف کی احتساب عدالت میں یہ دسویں پیشی تھی جب کہ ان کے
خلاف دائر فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنسز کی اب تک 16 سماعتیں
ہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
20، وزیراعظم شہباز شریف ہونگے ، نواز شریف ، انتخابی مہم
اور تحریک ساتھ چلے گی ،
20، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف احتساب
عدالت میں کارروائی روک دی ، کس قانون کے تحت اشتہاری قرار دیا
20، نیب نے تماشا بنادیا رسوائی کے سوا کچھ نہیں مل رہا ،
سپریم کورٹ جج جسٹس گلزار
20، عمران خان اور طاہر القادری نے نوازشریف کے مقابلے میں
تحریک کا اعلان کردیا
20، گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام دو خودکش بمبار
گرفتار
21،ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود اقوام متحدہ نے القدس
پرامریکی فیصلہ 128 ووٹوں سے مسترد کردیا، مخالف میں 9 ووٹ، 35 سے رائِے شماری میں
حصہ نہیں لیا، ترکی اور یمن نے مشترکہ طور پر قرارداد پیش کی ، پاکستان کا تعاون
شامل رہا ، امریکی اتحادیوں برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، جاپان، اور بھارت سمیت تمام
مسلم ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالا، غیر معروف ممالک نے مخالفت میں ووٹ
دیا
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل
نمائندہ نیکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ’امریکہ اس دن کو یاد رکھے گا جب جنرل اسمبلی میں
اسے نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا اور وہ بھی اس کے اس عمل کے لیے جو بطور
خودمختار قوم اس کا حق ہے۔‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21، نیب کروڑ بار تفتیش کرے ، شہباز شریف پہلی بار وفاق کے
منصوبے پنجاب نے اپنی جیب سے مکمل کیے چین میں جھوٹی کمپنی بلیک لسٹ ہوئِ پاکستان
میں کون کرے گا،
21، احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات
ریفرنس کی سماعت
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد
بشیر نے کی ۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید
کارروائی پر حکم امتناع دے دیاہے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیا آپ کو آرڈر کی
کاپی ملی ہے؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ آرڈر کی کاپی
کے لیے درخواست کی ہے مگر ملا نہیں۔ چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق
ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 2جنوری تک ملتوی کردی
21، ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ و بارودی دھماکا 7
افراد جاں بحق
22، بلاگرز کے خلاف گستخانہ مواد کے ثبوت نہیں ملے ، ایف آئی
اے
جھوٹا الزام دہراجرم اس کی سزا کیا ہے ، جسٹس شوکت صدیقی
جھوٹی خبروں پر اشتہارات بند کیے جائیں ، اسلام آباد ہائی
کورٹ کے ریمارکس
12 ہزار شکایتیں 15 تفتیشی افسرہیں ، بیرون ملک فرار ہونے
والے چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرلیا ہے ، ایف آئی اے ،
22، پاکستان امریکا آمنے سامنے ، لفظی گولہ باری
امریکی فوج کو کہیں بھی دہشت گردوں کے اڈے ختم کرنے کا
اختیار دے دیا، اسلام آباد نے شدت پسندوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو بہت کچح کھو
دے گا، امریکی نائب صدر پنس
اتحادی دھمکیاں نہیں دیتے الزام تراشی بند کریں ، پیسوں کے
لیے نہیں لڑ رہے ہیں نہ ہی برائے فروخت ہیں ، بلیم گیم سے نقصان ہوگا، پاکستان
22، افغانستان میں امریکی نائب صدر کی موجودگی میں پاکستان
پر حملہ
3 ایف سی جوان شہید 5 دہشت گرد مارے گئے
22، فاروق ستار نے ناراض ایم این اے علی رضاعابدی کو منالیا
22، وزیراعظم نے پورٹ قاسم سے مظفر گڑھ تک وائیٹ آئل گیس پائِپ
لائن کا افتتاح کردیا
23، شاہزیب قتل کیس ، شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان ضمانت
پر رہا ، مقتول کے والدین نے راضی نامہ جمع کرالیا
23، لیڈری کا شوق ہے نہ اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں ، چیف
جسٹس
مجھے ریٹائرمنٹ سے پہلے 6 ماہ میں پانی کے مسئلے کا حل چاہِیے
، ثاقب نثار
23، ائرپورٹ سے ملائِشین باشندہ گرفتار پستول اور گولیاں
برآمد
24، داعش سنجیدہ خطرہ،کشمیر اور القدس کے تنازعات عالمی
قوانین کے مطابق حل کیے جائیں ، 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ
24، آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں ان کا حکم ماننے والے بھی
اس پر عمل کریں ، سعد رفیق
24، کراچی ، پاک سرزمین پارٹی کا لیاقت آباد میں جلسہ ،
آرمی چیف کراچی ڈیولپمنٹ اپنے ہاتھ میں لیں ، مصطفی کمال
25، جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات،
پاکستان کی خیر سگالی
ملاقات کے وقت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر موجود ،
دورانیہ 30 منٹ سے بڑھا کر 40 منٹ کردیا گیا ، انسانی ہمدردی پر ملایا، آخری
ملاقات نہیں ، بھارتی میڈیا کو ویزوں کی پیشکش پر نئی دہلی حکام نہیں مانے ، دفتر
خارجہ
پاکستان کا شکر گزار ہوں ، رویہ پیشہ وارانہ ہے ،
کلبھوشن
کلبھوشن کا والدہ سے گفتگو کے دوران جاسوسی کرنے
کا اعتراف
اہلیہ کے جوتے مشکوک ہونے پر اتروالیے گئے
بھارت نے ملاقات والے دن بھی جارحیت کا مظاہرہ
کیا، راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری مقام کا نشانہ بنایا ، ایک شخص زخمی
25، مزاحمت کرنی پڑے گی چاہے لاپتہ ہیں کیوں نہ ہوجائیں ،
چیرمین سینٹ رضاربانی کا عالمی اردو کانفرنس سے خطاب
25، قائداعظم کو خراج عقیدت، بھولاری ائیر بیس کا افتتاح،
26، لاڈلے کو چھوڑ دیا ،
عمران نے کہا یہ میرا اثاثہ ہے عدالت نے کہا نئیں پتر نئیں تینوں نئیں پتا تو صادق
تے امین ایں، ملک کی کوئی عدالت مشرف کو سزادے گی ، نوازشریف، میرے خلاف فیصلے کے
بعد سے ترقی بند، زرمبادلہ کے زخائر کم ہوگئے، اسٹاک مارکیٹ 16 ہزار پوائنٹ گرگئی ،
نواز شریف کا ورکرز کانفرنس سے خطاب
26، لاڈلا وہ جسے جنرل ضیا نے چوسنی دے کر پالا، طاہر
القادری کےلیے زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ، عمران خان
26، رانا فضل نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا،
مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر خزانہ
مقرر
27، نواز شریف ، شہباز کے خلاف نئے ریفرینس کی ، یوسف
گیلانی ، پرویز اشرف، بابر اعوان ، رئیسانی ، عاصمہ ، ارباب کے خلاف تحقیقا ت کی
منظوری
27، مشرف میری ماں کا قاتل ،
افسوس عدالتوں نے میرے نانا ماں باپ اور مجھے انصاف نہیں دیا ، بلاول بھٹوکا خطاب
انٹرویو،این آر او کی تیاریاں ہورہی ہیں مزاحمت کریں گے ، زرداری بلاول کا گڑھی
خدا بخش میں بے نظیر کی 10 برسی پر جلسے سے خطاب
27، بلاول بچوں کی طرح الزام نہ لگائے ، میرے خلاف ثبوت
سامنے لائے ، پرویز مشرف
27، شہاز شریف ، شاہ سلمان کی اچانک دعوت پر شاہی طیارے میں
سعودیہ پہنچ گئے ، اہم ملاقاتوں کا امکان
28، سعد رفیق کا بیان غیر زمہ دارانہ ہے ، اس
وقت فوج میں کوئی سرکش عنصر موجود نہیں ، سازش ہے تو ثبوت دیا جائے ، مشرف کا
ترجمان نہیں انہی سے پوچھیں ، بہت کچھ کرلیا اب کسی کے لیے نہیں لڑیں گے ، کلبھوشن
پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملاقات کرانے کے لیے کوئی دباو نہیں تھا مغرب نے بھی
تعریف کی ، ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفورکی
پریس کانفرنس
28، غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دیا، مطلب غلط نکالاگیا، مشرف
سے کوئی نہیں پوچھ رہا ، سعد رفیق
28، جسٹس جمالی نے پاناما تحقیقات ایون فیلڈ اپارٹمنٹ تک رکھنے
کا کہا ایسا نہ ہوا، انتقامی مہم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اسحاق ڈار کا انٹرویو
28، حیدرآباد ، فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کا قتل ،
بیٹے اور بہو کا اعتراف جرم
29، نواز شریف کو سعودیہ سے این آر او ملے گا نہ سانحہ ماڈل
ٹاون پر سمجھوتہ کریں گے ،زرداری ، کسی کے غلام ہیں نہ بیرونی فیصلہ تسلیم کیا جاَ
ئے گا، طاہر القادری
آصف زرداری کی طاہر
القادری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
29، بزدل مشرف واپس آو ، بہانہ کرکے ملک سے باہر جا بیٹھا
ہے جلد کٹہرے میں لائینگے وقت آگیا ہے آئین توڑنے والوں کو سزا دی جائے ، عدلیہ کو
جگانا ہوگا، نواز شریف
29، عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی
تجویز کرلیا
30، اے پی سی ، کانفرنس میں ، پی آے ٹی ، پیپلزپارٹی ، پی
ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ، ق لیگ، جماعت اسلامی ، ایم کیوایم ، پی ایس پی ، وحدت مسلمین
اور دیگر جماعتیں شامل ، 7 دن تک کی مزید مہلت، شہباز رانا، 7 جنوری تک مستعفی ہوں
، مستعفی نہ دینے کی صورت میں کمیٹی 8
جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ، ن لیگ اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی ہے ،
جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ، سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کا از خود نوٹس لے ، اعلامیہ
30، حافظ سعید کے ساتح اجتماع میں فلسطینی سفیر کی شرکت پر
بھارت کا احتجاج، فلسطینی سفیر کو واپس بلالیا
30، راولپنڈی ، ٹریفک حادثے میں جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں
دوست سمیت جاں بحق٫ ، بیٹااور ڈرائیور زخمی ، سابق چیرمین
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی موٹر وے کے زریعے لاہور جارہے تھے
30، بھارت کا 192 پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار
30، نواز شریف بحی سعودی عرب پہنچ گئے
31، سعودی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، برطانوی
جریدے کی خبر بے بنیاد ہے ، احسن اقبال
31، پیٹرول کی قیمت میں 4٫06 پیسے کا اضافہ نئی قیمت 81٫53
پیسے ہوگئی
اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں سال 2017 میں116 افراد مارگئے
December 2017 دسمبر دوہزار سترہ کی اہم خبریں
Reviewed by News Archive to Date
on
January 02, 2018
Rating:
No comments